ملازمتوں، سکولوں اور صحت جیسے مسائل پرنیویارک کے شہریوں کی آواز بلند کریں۔ ہم نیویارک کے شہریوں، عموماً ایسے شہریوں کی آوازسننے کے لیے پوری کوشش کریں گے، جنہیں فیصلہ سازی کے عمل سے خارج کیا گیا ہے: سیاہ فام اور بھوری رنگت والے لوگ، کم آمدنی والے لوگ، تارکین وطن، نوجوان، NYCHA اور معذوری کی شکار کمیونٹیاں،
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نیویارک کے لاکھوں شہریوں کو نئے میئر، ان کی انتظامیہ اور نیویارک شہر کے مستقبل NYC Speaks کے سلسلے میں اور نیویارک شہر کے تعلق سے ان کی ترجیحات اور پالیسیوں سے آگاہ کرنے کے لیے، ایک جگہ پر اکھٹا کرنے کی ایک عظیم الشان کوشش ہے۔ ہم بلدیاتی اور کمیونٹی شراکت داروں پر مشتمل ایک نیٹ ورک ہیں، جس نے ہم سب کے لیے ایک بہتر شہر کی تعمیر کے لیے اپنے آپ کو پوری طرح وقف کر دیا ہے۔